تازہ ترینکھیل

ورلڈکپ فٹبال،بیلجئم کی روس کو،پرتگال کی امریکا کواورالجزائر کی جنوبی کوریا کوشکست

ریو (نمائندہ سپورٹس) فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں دن ہونے والے میچز میں بیلجئیم نے روس کو شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کرلی۔ پرتگال اور امریکا کا مقابلہ نتیجہ خیزثابت نہ ہوسکا، جب کہ الجزائر جنوبی کوریا کے خلاف فاتح رہا۔ بیلجئیم روس میچ پہلے ہاف کے اختتام تک صفر صفر سے برابر رہا، گول اسکور کرنے کی دونوں ٹیموں کی کوئی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف میں بالآخر بیلجیئم کی جدوجہد رنگ لائی جب میچ کے آخری لمحات میں اوریجی نے گول کر کے اگلے مرحلے کیلئے اپنی ٹیم کی سیٹ پکی کر دی۔  دن کے دیگر میچز میں پرتگال اور امریکا کا مقابلہ دو دو گولز سے برابر رہا، پہلے برتری حاصل کر لینے کے باوجود پرتگال کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں میچ کا کنٹرول کھو دیا۔ امریکا نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گولز داغ دیئے، میچ کے آخری لمحات میں پرتگالی کھلاڑی نے بال نیٹ میں پہنچا کر مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا جس میں فائنل وسل تک کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔ دو  میچز میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرنے والی پرتگال کی ٹیم کےناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کےامکانات کم رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے الجزائر نے جنوبی کوریا کو چار دو سے زیر کیا جس کے باعث فاتح ٹیم کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے امکانات ہوگئے۔الجزائر نے جنوبی کوریا کو چار دو سے شکست دے دی،گروپ ایچ کی ٹیمیں جنوبی کوریا اور الجزائر جب میدان میں ایک دوسرے کے سامنے اتریں تو الجزائر کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مخالف ٹیم پر ایک کے بعد ایک حملہ کیا۔ پہلے 25 منٹ میں ناکام حملوں کے بعد 26 ویں منٹ میںالجزائر کے اسلام سلیمانی پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی کوریا کی ٹیم ابھی سنبھلنے بھی نہ پائی تھی کہ دو منٹ بعد ہی 28 ویں منٹ میں رفیق ہلیش نے دوسرا گول مار کر الجزائر کو دو گول کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل الجزائر کی جانب سے اسلام سلیمانی کے پاس پر عبدالمومن نے تیسرا گول داغ کر جنوبی کوریا پر مزید دبائو بڑھا دیا۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی جنوبی کوریا کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی اورمیچ کے 50 ویں منٹ میں Son Heung Min نے جنوبی کوریا کے لیے پہلے گول کر ڈالاجس کے بعد جنوبی کوریا کے کھیل میں تیزی نظر آئی مگر الجزائر کے یاسین براہیمی 68 ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے ٹیم کو تین گول کی برتری کو بحال کر دیا۔ میچ کے 72 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کے Koo Jacheol نے دوسرا گول کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا مگر الجزائر کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button