تازہ ترینعلاقائی

للیانی:نواز شریف کو اقتدار سے زیادہ پاکستان کامفاد عزیز ہے،ندیم سیٹھی

nadeem sethiمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) گیارہ مئی کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی،عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ ایک دوسرے کو سہارا دینے والوں کا کڑا احتساب کریں گے ۔سابق حکمرانوں نے حاجیوں کی جیبیں کاٹیں ،ملک کو اندھیرے میں ڈبودیا ، پاکستان کو لوٹ کھسوٹ کا مال سمجھ کر لوٹا اور قوم کو اندھیروں کے تحفے دیئے جبکہ شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی دی، صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایا،دانش اسکول کھولے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،اجالا اسکیم شروع کی،میٹروبس منصوبہ مکمل کیا۔ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام (ن )لیگ کواقتدار کیلئے نہیں پاکستان کے مسائل حل کر نے کے جذبے سے ووٹ دیں ٗمہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہے ن لیگ برسر اقتدار آ کر مہنگائی کی کمر توڑینگے،میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے زیادہ پاکستان کامفاد عزیز ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے ملک کو ایسے وزیراعظم اورحکمران چاہئیں جن کو اقتدار سے نہیں عوام سے محبت ہو۔ شہباز شریف نے پنجاب میں جو مثال قائم کی ہے وہ ملک کی کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی یہاں کوئی کرپشن کاسیکنڈل نہیں کسی نے پنجاب حکومت کے فیصلوں پر انگلی نہیں اٹھائی ہر کام میرٹ پر ہوا ہے یہی عوام چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی بلوچستان نے اپنی صوبائی حکومت کو غیر آئینی قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker