پاکستانتازہ ترین

بینظیرکیس، سابق صدر پرویز مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

mushrafراول پنڈی(نمائندہ خصوصی) بینظیر بھٹو کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سابق صدر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔  سابق صدر پرویز مشرف کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایف آئی اے نے سابق صدر کو عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے نے آج سابق صدر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیورٹر چوہدری ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مشرف کو سب جیل میں ہی رکھا جائے گا۔   ایف آئی اے حکام نے کہا کہ 3 مئی کو بینظیر کیس سماعت ہے، اس دن پرویز مشرف کو پیش کیا جائے گا یا نہیں یہ وقت آنے پر پتا چلے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی آج اپنا بیان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں قلمبند کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کتّے صرف بھونکتے ہی ، نہیں کاٹتے بھی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker