پاکستانتازہ ترین

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیےخورشیدشاہ کاوزیراعظم کوخط

اسلام آباد (پاک نیوز سے)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ،،کہتے ہیں کہ اس اہم ترین عہدہ پر تقرری نہ ہونے سے سیاسی جماعتیں اور میڈیا ان سے تاخیر کی وجہ پوچھتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف کے چیمبر سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کو لکھے گئے خط اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے 31 جولائی کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ناصر الملک قائم مقام الیکشن کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور مستقل چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے،،سیاسی جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر اس اہم عہدہ پر تقرری میں تاخیر پر ایوان کے اندر اور باہر سوالات اٹھا رہی ہیں،،میڈیا ور سیاسی جماعتیں بطور قائد حزب اختلاف ان سے بھی سوالات اٹھا کر تاخیر کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ازم کی پالیسی کوئی اچھی پالیسی نہیں اگر اس اہم ترین عہدہ پر تقرری کیلئے سیاسی جماعتوں کا آئینی مطالبہ مان لیں، خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم ان کا خط ملنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل جلد از جلد شروع کردیں گے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ کوئٹہ پولیس کالج پردہشت گردوں کاحملہ اور زمینی حقائق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker