رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے پروگرام انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کھوکھرکوٹھی کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ اور لوگوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دینے کے لیے ایک پروگرام کھوکھر کوٹھی پل پر منعقد کیا گیا جسمیں علاقہ بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم عذرا اور چوکی انچارج ثقلین شاہ نے لوگوں کوٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا بعد ازاں ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے پروگرام کے شرکاء نے پٹرولنگ پولیس کے ان اقدامات کو بے حد سراپا ہے۔
یہ بھی پڑھیے :
امن مارچ کے دوران طالبان پرامن رہیں گے، عمران خان
اکتوبر 4, 2012