پاکستانتازہ ترین

ملتان:فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، دو پائلٹ شہید

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ اس دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور وہ ملتان ائرپورٹ کے رن ون پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کےوقت 78کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی بھی چل رہی تھی۔حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے دو پائلٹ میجر یاسر اور کیپٹن مرتضیٰ شہید ہوگئے۔جن کی میتیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردی گئیں ۔سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا مقابلہ کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker