پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف بنوں پہنچ گئے،جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا

بنوں(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزرا کے ہمراہ شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے لئے قائم کیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچ گئے۔وزیراعظم نوازشریف کے بنوں پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید اور وفاقی وزیر سیفران قادربلوچ بھی ہیں۔ اس موقع پر فوجی حکام کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والی متاثرین کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث وہاں سے نقل مکانی کر کے بنوں میں قائم کیمپوں میں مقیم متاثرین کی داد رسی اور انہیں ہر طرح کے حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سی اين جی ڈيلرزايسوسی ايشن کی ملک گير ہڑتال کی دھمکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker