پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری ایف آئی اے کی پکڑ میں،فائلیں کھول ڈالیں

اسلام آباد (بیوروچیف) کتنا پیسہ ہے اور کہاں سے آرہا ہے، ایف آئی اے نے طاہرالقادری کی فائل کھول لی اور تفصیلات جاننے کیلئے الیکشن کمیشن کو چھٹی بھی لکھ دی۔ ہوا کا رُخ بدلتا دیکھ کر علامہ نے بھی حکومت کیخلاف ممکنہ سیاسی اتحاد کے غبارے سے ہوا نکالنے میں ہی عافیت جانی۔ میاں نواز شریف کی حکمت عملی کام آئی یا خدا نے سن لی، گرینڈ الائنس ابھی بنا ہی نہیں تھا کہ گرائنڈ ہوگیا۔ ایک دن پہلے ہی تو شیخ رشید نے بڑے سیاسی اتحاد کی نوید سنائی تھی۔ ُاُدھرطاہرالقادری کے آستانے پر سیاسی رہ نماؤں کی بیٹھک لگی، ادھر ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کے اثاثوں کی تحقیقات کی خبریں گرم ہوئیں، الیکشن کمیشن سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا،  پھر کیا تھا، معاملہ رات گئی، بات گئی والا ہوگیا، میٹنگ ختم ہوئی تو بدلے بدلے سے سرکار نظرآئے۔ اسی پر بس نہیں، طاہرالقادری اپنی بات کرچکے تو چوہدری برادران کی باری آئی، لیکن میزبان کے پاس بھلا اتنا وقت کہاں اور پھر معاملہ ہم تڑپتے رہ گئے اور وہ مسکرا کے چل دیئے والا ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker