پاکستانتازہ ترین

ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے لیے وفاق کا کے پی کے حکومت کو خط

پشاور(نمائندہ خصوصی)ملک بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط بھیج دیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلے کے لیے ان کی حکومت ہر تعاون کو تیار ہے ۔ملک بھر میں ایک ہی دن پہلاروزہ رکھنےسےمتعلق وفاقی حکومت کی جانب سےخط صوبائی حکومت کو موصول ہوا ہے۔ جس کی تصدیق وزیر مذہبی امور خیبر پختونخوا نے کی ہے۔ صوبائی وزیر حبیب الرحمان نے نجی چینل  سے گفت گو میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں رمضان پہلے شروع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان شروع ہونے میں تعاون مانگا ہے۔صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ماہ رمضان کے متفقہ فیصلہ میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کو بھی رمضان کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہفتے کی سہہ پہر چار بجے سے رات گیارہ بجے تک زونل روہیت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button