پاکستانتازہ ترین

پنجاب : ماہ رمضان کے لیے سر کاری دفاتر کا شیڈول جاری

لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنےوالے ضلعی سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف ترکی کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker