تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: محکمہ کی افادیت سب کی نظر میں ہونی چاہیئے، ڈی سی او

2گوجرانوالہ (پاک نیوزلائیو)ڈی سی او گوجر انوالہ نجم احمد شاہ نے محکمہ صحت کے افسران او رڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ عطائیوں کے خلاف مہم مزید تیز کرتے ہوئے قانون کے مطابق سخت داقدامات کئے جائیں ڈرگ کنٹرول ایکٹ کو پوری طرح نافذ اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مزید فعال کیا جائے ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ان کے خلاف فوری ایکشن ہو گا ۔ وہ آج محکمہ صحت کے افسران سے مخلتف شعبوں کی بریفنگ لے رہے تھے اجلاس میں اے ڈی سی صالحہ سعید ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ماہ جبین اور دیگر افسران اور ڈرگ انسپکٹرز اجلاس میں شریک تھے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے افسران او رانسپکٹرز کام کرکے دکھائیں اور اپنی محکمانہ کارکردگی اپ ٹو ڈیٹ کریں۔ اپنے محکمہ کی افادیت سب کی نظر میں ہونی چاہیئے انہوں نے انسپکٹروں سے کہا کہ وہ آئندہ ہفتہ وار انسپکشن رپورٹ تیار کریں او ر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی سنٹروں کا دوبارہ سروے کروا کر ریکارڈ تیار کر یں ضلع میں فارما سسٹ کے لائسنس چیک کئے جائیں اور مینو فیکچر نگ یونٹس کی نگرانی کریں۔ ڈی سی او نے کہاکہ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس سکواڈ داو رڈرگ انسپکٹروں کے ہمراہ عطائیت کے خلاف اقداما ت کرتے ہوئے چھاپے ماریں گے او ران کے کلینک سیل کر دیں۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ماہ جبیں نے ڈی سی او کو ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، فاروق اعوان کا عزم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker