پاکستانتازہ ترین

پشاورہائیکورٹ ،پرویز مشرف کے انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگادی

mushraf پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف پر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پشاورہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے منگل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32چترال سے ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضاقصوری عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ پرویز مشرف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور اُن کے ججوں کو گھروں میں قید رکھا، اُنہیں کیسے اجازت دی جاسکتی ہے ۔عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا، تاحیات وہ صوبائی و قومی اسمبلی یا سینٹ کا الیکشن نہیں لڑسکتے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button