پاکستانتازہ ترین

طویل ترین روزه ناروے میں 22 گھنٹے اورمختصر ترین روزه آسٹریلیامیں 9 گھنٹے کاهوگا

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر)دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ روزے کا سب سے لمبا دورانیہ ناروے میں بائیس گھنٹے جبکہ سب سے کم دورانیہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نو گھنٹے ہو گا ۔ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال سب لمبے دورانیے بائیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے ۔ ناردرن ہیمپشائر میں روزہ اکیس گھنٹے کا ہوگا۔ سویڈن ، روس ، جرمنی ، لندن کے مسلمان شہری بیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ ترکی، اٹلی، یونان میں روزہ سترہ گھنٹے کا ہوگا ۔ امریکا ، لیبیا ، شام ، تیونس ، متحدہ عرب امارات میں روزے کا دورانیہ سترہ گھنٹے ہوگا ۔ پاکستان، بھارت، چین بنگلہ دیش کویت ، قطر ، بحرین کے شہری 15 سے 16 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے ۔ سعودی عرب میں روزہ 14گھنٹے کا ہوگا جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے روزہ دار 9 گھنٹے بعد افطاری کرینگے

یہ بھی پڑھیں  امن کے دشمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker