بین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اوباما کے اختیارات محدود کردیئے

واشنگٹن (ڈیسک نیوز) امریکہ کی سپریم کورٹ نے کانگریس کی ا جازت کے بغیر اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کے صدارتی اختیارات محدود کردئیے جبکہ ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بوئز نے کہا ہے کہ وہ پانچ طالبان کو رہا کرنے پر باراک اوباما کے خلاف مقدمہ قائم کریں گے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اکثریت رائے سے فیصلہ دیا کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر صدر باراک اوباما نے محکمہ لیبر میں تین اعلیٰ افسروں کی عارضی بھرتی کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ امریکی قانون کے مطابق اوباما کو عارضی بھرتیوں کیلئے کم از کم سینیٹ سے اجازت لینا لازمی ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بونر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ صدر باراک اوباما نے مغوی امریکی فوجی بوبرگڈال کی رہائی کے بدلے گوانتا نامو سے پانچ طالبان کو رہا کردیا اور کانگریس سے اجازت نہیں لی۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker