تازہ ترینعلاقائی

پنجاب میں داخل ہونے والے 12 دہشتگرگرفتار

اٹک(نامہ نگار) پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ہونے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ اٹک خورد پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد ایک ویگن میں سوار ہوکر پنجاب میں داخل ہونے والے ہیں جس پر سڑکوں پر ناکہ بندی کردی گئی اور پولیس نے خیبر پختونخوا سے آنے والی ایک گاڑی میں سوار 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتگرد پنجاب میں بڑی تباہی اور دہشت گردی کے منصوبے کے تحت داخل ہو رہے تھے۔ ان میں سے 3 دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ جبطکہ 9 کم عمر لڑکے ہیں جنہیں  ممکنہ طور پر دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!