پاکستانتازہ ترین

منگل سے مون سون بارشیں شروع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ملک بھر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیرمتوازن بارشوں کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں سے شروع ہوگا جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیرمیں مون سون بارشوں کا امکان ہے،بدھ سے جمعرات کے دوران ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد، اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے،بالائی اورپہاڑی علاقوں میں زیادہ جبکہ میدانی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے اورہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقاما ت پرتیزہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!