
اسلام آباد،راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فروٹ وسبزی منڈی کی تمام تاجر تنظیموں نے فروٹ منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے قیام کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مارکیٹ کمیٹی کے کالے قانون کو واپس نہ لیا گیا تو پھر فروٹ وسبزی منڈی میں غیر معینہ مدت شٹر ڈاؤن کرنے سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا کسی بھی صورت تاجروں کا استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار سبزی وفروٹ منڈی کی تما م تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے مندی میں مارکیٹ کمیٹی کے قیام کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا جس میں ہزاروں مزددوروں، آڑھتیوں اور تاجروں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت بابو محمد علیم ، سید سراج آغا ، طاہرایوب، اشفا ق عباسی، چوہدری فاروق، چوہدری نعیم ، چوہدری صغیر، آفتاب عباسی اور دیگر رہنماؤں نے کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فروٹ وسبزی مندی کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت مارکیٹ کمیٹی کوقبول نہپیں کیا جائے گا اور اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا توپھر غیر معینہ مدت تک سبزی و فروٹ منڈی میں شٹر ڈاؤن کرنے سمیت روانہ احتجاجی مظاہرے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بچوں کے ہمراہ دھرنا دیاجائے گا مقررین نے کہا کہ سی ڈی اے آرڈینس کی موجودگی میں کوئی دوسرا قانون لاگو نہیں ہوسکتا سی ڈی اے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے انھوں نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی ا س جگہ لاگو کی جاتی ہے جہاں زرعی علاقہ ہو ااور لوکل باڈیزموجود ہوں جبکہ اسلام آباد نہ تو زرعی علاقہ ہے اور نہ ہی یہاں پر لوکل باڈیز ہیں مارکیٹ کمیٹی کی آڑ میں ظالمانہ ٹیکس ادا نہیں کریں گے مارکیٹ کمیٹی رشوت خوریہ کا نیا دروازہ ہے جس کو مارکیٹ کی تمام تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے اور مارکیٹ کمیٹی کے خلاف مشترکہ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل کا علان کرے گی اور اب مذاکرات صرف چےئرمین سی ڈی اے اورچیف کمشنر سے ہی ہونگے انھوں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے سے قبل ایکشن کمیٹی سے براہ راتس مذاکرات کئے جائیں ورنہ تمام ترحالات کیذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی