بین الاقوامیتازہ ترین

ایئرایشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، انڈونیشیا کے حکام کی تصدیق

سورابایا(ڈیسک نیوز) انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ 3 روز قبل سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ایئر ایشیا کے مسافر طیارے کی ہوسکتی ہیں، یہ جگہ اس علاقے کے قریب ہے جہاں طیارے کا رابطہ منقطع ہوا تھا، ایک جہاز کو ملبے والی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں  امن کی ادھوری آشا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker