تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:کینٹ بورڈ کےراشی لینڈ انجنئیرشعیب اوراسکے ماتحت بلڈنگ چیکرانیس کی غنڈہ گردی

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) ضلع اسلام آباد کے علاقے قاسم آباد حیات بخش کالونی نزد بر ٹش ہومز میں کینٹ بورڈ کے راشی لینڈ انجنئیر شعیب اور اسکے ماتحت بلڈنگ چیکر انیس کی غنڈہ گردی بلڈنگ بنانے کے لئے 2 لاکھ روپے رشوت کا یر قانونی مطالبہ نہ ملنے پر کینٹ بورڈ کا راشی عملہ پھبر گیا شہری کی بلڈنگ کو توڑ کر لاکھوں کا نقصان کر دیا ساتھ ہی ساتھ کھڑکھیاں اور شڑنگ کا سامان لے گئے تفصیلات کے مطابق خٹک ایسوسی ایشن ضلع اسلام آباد کے چئیر مین آصف خٹک جو کہ اپنی ایک عدد بلڈنگ حیات بخش کالونی نزد برٹش ہومز میں تعمیر کر رہے کہ کینٹ بورڈ راولپنڈی کا لینڈ انجنئیر شعیب اور اسکا ماتحت بلڈنگ چیکر انیس آگیااور کہا کہ کس کی منظوری سے بلڈنگ تعمیر کر رہے ہو بتانے پر کینٹ بورڈ کے راشی عملے نے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا نذرانہ نہ ملنے پر عملہ پھبر گیا اور شہری کی بلڈنگ کا لنٹر اور دیگر حصون کو توڑ دیا اور جاتے ہوئے کھڑکیاں اور شڑنگ کا سارا سامان اٹھا کر لے گئے اور شہری کو لاکھوں روپے کا نقصان دیا اور کام بھی رک گیا شہری کے بار بار اصرار کر نے کے باوجود بھی کہ یہ علاقہ کینٹ بورڈ کی حدود میں نہیں آتا مگر شعیب اور اسکے عملے نے ایک نہ مانی اور کہا کہ ا س علاقے ہمارا قبضہ ہے اور ہماری جاگیر ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ہمارا علاقہ کینٹ بورڈ کے علاقے میں نہیں آتا مگر اسکے باوجود کینٹ کا عملہ ہمیں تنگ کر تا اور بھتہ وصول کر تا ہے اہلیان قاسم آباد کی چیف جسٹس ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے اہلیان قاسم آباد کی عوام کینٹ بورد کے ناجائز قبضے سے نجات دلائی جائے

یہ بھی پڑھیں  بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان نے 563رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker