پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کی اطلاع کیلئے نیکٹا نے خصوصی نمبر 1717 جاری کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) نیکٹا نے دہشت گردی سے متعلق اطلاع دينے کيلئے ہیلپ لائن قائم کردی، شہری اس بارے ميں 1717 پر کال کرسکتے ہيں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیکٹا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق نئی ہیلپ لائن قائم کردی ہے، شہریوں سے اپيل کی گئی ہے کہ اپنے ارد گرد کسی بھی مشتبہ سرگرمی، چیز یا شخص سے متعلق خصوصی ٹیلیفون نمبر 1717 پر نیکٹا کو اطلاع دیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری چوکنا رہیں اور ارد گرد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اغوا کی چھ مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر ما ں بیٹی اور ایک شخص سمیت آ ٹھ لڑکیو ں کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker