پاکستانتازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور(نامہ نگار) کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل ٹوٹ گیا تاہم جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور جہاز روک کر انہیں باہر نکال لیا گیا جبکہ رن وے بند ہونے کے باعث متعدد پروازوں کو لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button