پاکستانتازہ ترین

حکومت کانئے سال کاتحفہ، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت پاکستان نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے کر واپس لے لیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافے سے عوام 5 ارب روپے سے زائد کے ریلیف سے محروم ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ یکم جنوری 2015ءسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button