تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:نوجوان مسلم لیگی راہنما لیاقت خان کوراولپنڈی ڈویژن کا صدرمقرر کر دیا گیا ہے

اسلام آباد،راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کے مرکزی صدرو رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کی منظوری سے نوجوان مسلم لیگی راہنما لیاقت خان کوراولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اور نئے ڈویژنل صدر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن لیاقت خان کے حوالے کیا۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر لیاقت خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان، کیپٹن محمد صفدر،چوہدری عابد شیر علی اور راجہ اشفاق سرور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی نمائندوں اور مقامی قائدین مسلم لیگ (ن) کے تعاون سے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دن رات محنت کریں گے،انہوں نے ڈویژن بھرکے نوجوانوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہمسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کے مرکزی صدرو رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر اورپنجاب کے صدر چوہدری عابد شیر علی اور دیگر مرکزی قائدین کی مشاورت نئی تنظیم سازی ہوگی اور ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن منعقدہونگے اور تنظیم سازی کے عمل میں محنتی اور قربانیاں دینے والے ورکرز کو عہدے دئیے جائیں گے۔ادھرسینیٹرزراجہ محمد ظفرالحق، بیگم نجمہ حمید،سید ظفر علی شاہ،ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص،بیگم طاہرہ اورنگزیب،محترمہ سیما جیلانی،وزیراعظم یوتھ لون سکیم پنجاب کے کو آرڈینیٹر ملک شکیل اعوان،مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر سردار نسیم،جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان،سینئر نائب صدر مرزا منصور بیگ،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ملک افتخار احمد،بیگم تحسین فواداور زیب النساء اعوان نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں لیاقت خان کو مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی لیاقت خان کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،امید ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدو جہد کو مزید تیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  تعلیم تجارت بن جائے توجہالت سے نجات نہیں ملتی:محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker