
اسلام آباد ( بیوروچیف ) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا۔اس اعلان کے بعد پٹرول میں 6 روپے 25 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے ، ہائی اوکٹین 14 روپے 14 پیسے ، لائٹ ڈیزل 10 روپے 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 11 روپے 26 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جبکہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو جائے گا