تازہ ترینعلاقائی

قصور:ٹیلی فون ایکسچینج لکھنیکے کے عملہ کی غفلت، ٹیلی فون و نیٹ اکثر بندرہنے لگے

قصور(بیورورپورٹ)ٹیلی فون ایکسچینج لکھنیکے کے عملہ کی غفلت، ٹیلی فون و نیٹ اکثر بند رہنا معمول بن گیا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاؤں لکھنیکے میں ٹیلی فون ایکسچینج کے عملہ کی غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے وڈانہ و لکھنیکے، گرین کوٹ ودیگر دیہات کے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ اکثر بند رہنا اور چلتے چلتے بند ہو جانا معمول بنا ہواہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ لائین مین الیاس اور( سی پی ای آئی ) مجید جو کہ عرصہ دراز سے اس علاقے میں تعینات ہیں پی ٹی سی ایل کی مین وائر کی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور جان بوجھ کر ٹیلی فون کی لائین اور انٹر نیٹ خراب کر کے صارفین سے جگا وصول کرتے ہیں ان افراد نے محکمہ کو چونا لگا کر اپنے پلاٹ مختلف رشتہ دارں کے نام خرید رکھے ہیں صارفین نے مطالبہ کیا کہ ادارہ ان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرے تاکہ ادارہ کا نقصان کم اور صارفین کا ادارہ پر اعتماد بحال ہو اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انٹر نیٹ کی بلا تعطل فراہم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بدلتے حالات و اقدامات!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker