پاکستانتازہ ترین

شادی کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں ، عمران خان

اسلام آباد (بیوروچیف)عمران خان نے دوسری شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیاہے ۔ برطانوی اخبار نے عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کا دعویٰ کیا تھا ۔ عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی افواہوں پر ایک اور وضاحت سامنے آگئی ہے ۔ پی ٹی آئی چیرمین نے کہاہے کہ شادی کی خبریں اور افواہوں کے سوا کچھ نہیں ۔ سماجی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ نے عمران خان کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ بچوں کی موجودگی میں دوسرا شادی کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا جاتاہے ، ویسے بھی پشاور سانحہ کی وجہ سےسب سوگ کی کیفیت میں ہیں ، اور بہتر یہی ہے کہ ہم سب مناسب وقت کا انتظار کریں ۔ عمران خان نے کہاکہ کارکنوں کی موجودگی میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہا رضرور کیا تھا۔ مگر یہ اتنی آسان بات بھی نہیں ۔ عمران خان کی بہن علیمہ بھی ان افواہوں کی تردید کرچکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے خاندان کو ذاتی طور پر یہ یقین دلایا ہے کہ ان کا ریحام خان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔معروف برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں عمران خان اور صحافی ریحام خان کے خفیہ نکاہ کا دعویٰ کیا تھا۔۔ اخبار کے مطابق عمران خان نے 41 سالہ، طلاق یافتہ اور تین بچوں کی ماں، ریحام خان سے شادی خفیہ طور پر کی۔جبکہ عمران کا خاندان، خصوصا ان کی بہنیں اس شادی کی سخت مخالف تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلئے کوئی حکومتی آفر نہیں ہوئی، مولانا عبدالغفور حیدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker