پاکستانتازہ ترین

عمران خان کاپارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلائی گئے پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان اجلاس میں فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر فیصلوں کے حوالے سے بھی وہ پارٹی پالیسی کی وضاحت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker