تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکمرانوں نے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،حاجی رمضان امیدوار جماعت اسلامی

hajiبھائی پھیرو(نامہ نگار)سابقہ حکمران پارٹیوں کے دور میں لاکھوں مزدور بے روز گار ہوئے ۔ صنعتکاروں نے مزدوروں کے حقوق غضب کئے ۔ سینکڑوں مزدوروں نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم مئی پر علاقے بھر کے سینکڑوں مل ملازمین نے ایک جلسہ عام منعقد کیا ۔ جس کے مہمان خصوصی حلقہ این اے142کے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان تھے ۔ مزدور رہنماء محمد اسلم نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہو گئیں اور لاکھوں مزدور وں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ حکمرانوں نے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔ مزدوروں کے تحفظ کے قوانین میں ترامیم کرکے صنعتکاروں کو تحفظ دیا جبکہ صنعتکاروں نے مزدوروں کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں ۔ اس موقع پر حاجی محمد رمضان نے کہا کہ محنت کرنے والا اللہ کا حبیب ہوتا ہے ۔ اور اللہ کے نبی ﷺ نے مزدوروں کی روزی انکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس موقع پر سینکڑوں مزدوروں نے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ٹھیکری پہر ہ سے چوری سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے . حسن اسد علوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker