
کیپ ٹاؤن(نمائندہ سپورٹس)جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ2015 کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کو اے بی ڈیولیئرز لیڈ کریں گے۔اوپنر ہاشم ہاملہ اور وکٹ کیپر کوئنٹن دی کوک ہونگے ،دیگر کھلاڑیوں میں فرحان ،بحاردین ،فاف ڈوپلیسی،جے پی ڈومینی ،کائل ایبٹ ،ڈیل اسٹین ،ورنن فیلنڈر،عمران طاہر،ڈیوڈ ملر،مورنے مورکل،وین پارنیل،آیرون پھنگیسواور ریلی روسوو شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے ساتھ گروپ بی میں پاکستان ،بھارت،ویسٹ انڈیز، زمبابوے،یو اے ای اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔15 فروری کو جنوبی افریقا ہملٹن میں زمبابوے کے مدمقابل ہوگی ۔