تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: جماعت اسلامی کی اپیل پر راولپنڈی میں نماز استسقا ادا کی گئی

اسلام آباد،راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق کی اپیل ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی خشک سالی کے خا تمے کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ہماء ایوب ،ضیا ء شاہد ملک ،حا جی محبو ب اور دیگر نے شر کت کی ۔اس مو قع پر شر کا ء نے گنا ہوں سے تو بہ اور بار ش کے لیے اجتماعی دُعا بھی کی۔شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پاکستان میںآج تک اقتدار پر مسلط رہنے والے حکمران اللہ کو ناراض کرکے مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگے رہے، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے آج ہم قدرتی آفات ،خشک سالی ،سیلاب ،زلزلے سمیت دیگر قدرتی آفات کا شکار ہیں ۔انھوں نے کہا پو ری قوم کو اللہ تعالیٰ سے رجو ع کر کے اپنے گناہوں پر تو بہ استغفار کر نی چا ہیے

یہ بھی پڑھیں  کراچی:دو تلوارکےقریب پولیس وین الٹ گئی،3افراد جاں بحق،7زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker