تازہ ترینعلاقائی

للیانی:شیر کی جیت سے اندھیروں کوشکست ہوگی، یعقوب ندیم سیٹھی

nadeem sethiمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) اگرتیر یابلے پر مہر لگائی توروشنی اورترقی پاکستان سے روٹھ جائے گی اور ہرگھر کے آنگن میں اندھیروں کاراج ہو گا۔شیرکانشان روشن پاکستان کی پہچان ہے، شیر کی جیت سے اندھیروں کوشکست ہوگی اوردہشت گردی کی آگ ٹھنڈی پڑجائے گی ۔ نوجوانوں کوعلم ہے بلے بازایک خاص ایجنڈے کے تحت تیراندازوں کی وکالت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے نواحی گاؤں کھارا میں سعید احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر سید طیب حسین رضوی، سابقہ ناظمین عبدالعزیز، مشتاق، نصیر خاں، ملک خالد ، ارشد رفیق انصاری الیکشن مہم میں میرا بھر پور ساتھ دیں رہے ہیں جس امیدوار کے ساتھ اتنے قد آر افراد کی ٹیم ہو وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان گھر گھر جا کر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ 11مئی کو عوامی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کر دیا جائے گا۔ محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ سابق حکومت اپنے سیاہ ترین دورِ پر شرمندہ ہونے کے بجائے اُن کارناموں کا ڈھول پیٹ رہی ہے جو سرانجام دینے کی اُسے کبھی توفیق نہیں ہوئی اور میاں محمد شہباز شریف کے میٹرو بس پراجیکٹ، لیپ ٹاپ سکیم اور دیگر منصوبوں سے خائف ہوکر گھٹیا الزام تراشی پر اُتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سب نے قومی وسائل جی بھر کر لوٹے جس کی وجہ سے ملک میں پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا روشن کردار ساری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ قوم اب جھوٹے نعروں، لوٹ مار کی رقم سے اشتہار بازی اور سبز باغ دکھانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ پھر بھاری مینڈیٹ دیکر ان مفاد پرست کی جھوٹی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: نشہ میں دھت 2افراد کا زبردستی گھر میں گھس کر خاتون پر وحشیانہ تشدد عزت لوٹنے کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker