پاکستانتازہ ترین

باپ کی جانب سے بیٹے کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہوکر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ وظائف کا ریکارڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker