پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی امام بارہ دھماکہ،شیخ رشید تعزیت کے بغیر واپس،لواحقین کا احتجاج

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ میں دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور اہل محلہ نے  شیخ رشید کو تعزیت کے بغیر ہی واپس بھجوادیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہفتے کے روز  لواحقین سے اظہا ر ہمدردی کے لئے چٹیاں ہٹیاں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات شیخ رشید کی رہائش گاہ کے قریب ہی  اتنا بڑا سانحہ ہوگیا اور وہ اب آرہے ہیں۔ انہیں شیخ رشید کی ہمدریوں اور تعزیت کی کوئی ضرورت نہیں۔ جس پر شیخ رشید جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں محفل میلاد جاری تھی، دھماکے میں7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نےعمران خان ، ایاز صادق ، پرویز خٹک کی معافی قبول کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker