پاکستانتازہ ترین

حب کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

حب(نمائندہ خصوصی)کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب کے قریب وندر میں دبئی مسجد کے قریب تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کردیا گیا ہے جہاں معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان کے تمام ندی نالوں اور دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker