تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: گردونواح میں 15گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،عوام پریشان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) محکمہ واپڈا کی غفلت یا لاپروائی :بھائی پھیرو اور گردونواح میں سردیوں میں بھی 12سے 15گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ شدید دھند اور لوڈ شیڈنگ میں چوروں اور ڈاکوؤں نے بھائی پھیروکا رخ کرلیا ۔شہری بجلی کی بار بار بندش سے پریشان ہوکر ساری رات آنکھوں میں بسر کرنے پر مجبور ۔بھائی پھیرو گرڈ اسٹیشن کو مستقل طور پر’’کیٹیگری اے‘‘میں شامل کیا جائے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو گرڈ اسٹیشن پنجاب کا سب سے بڑا گرڈ اسٹیشن ہے کیونکہ اس کے گردونواح میں تقریباًً ڈیڑھ سو زائد ملیں اور کارخانے کام کررہے ہیں جہاں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے چولہے روشن ہیں مگر محکمہ لیسکو نے بھائی پھیرو گرڈ اسٹیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا شروع کر دیا ہے اتنا بڑا صنعتی علاقہ ہونے کی وجہ سے اسے لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کرنے کی بجائے روزانہ 12سے 15گھنٹے بلا جواز اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو احتجاج کیلئے سڑکوں پرآنے پر مجبور کیا جارہا ہے مقامی سماجی کارکنوں حاجی ظہور احمد ساجد ،شباب ملی کے صدر ملک عثمان اور محمد نوید نظامی نے چیف ایگزیکٹولیسکو محمد انورہرل اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے بھائی پھیرو کو کیٹیگری Aمیں شامل کرکے لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ قرار دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  آصفہ اور بختاور کی شاہ رخ خان سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker