پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں کل سے 2 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

لاہور (نمائندہ پاک نیوز)عید پر دیا گیا ریلیف ختم، پنجاب میں کل سے 2 روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا، کل سے 2 روز کیلئے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی، ہفتہ کی صبح 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک اسٹیشنز بند رہیں گے۔سوئی ناردرن کے مطابق کل صبح سے 2 روز کیلئے صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی، عید کے باعث 28 جولائی سے بلا تعطل گیس فراہم کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button