شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

بھائی پھیرو:پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے ۔ ٹرانسپورٹرز تک کا کرایہ 60روپے لینے پر بضد ۔احساس فاؤنڈیشن کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے ۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اے سی محمد نواز گوندل نے ڈی سی او قصور نے لاہور سے بھائی پھیرو تک چالیس روپے کرائے کے امکانات پرغور کیالیکن ٹرانسپورٹرز نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ۔ جس پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا کہ سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد کیا جائے ۔احساس فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے عنصر بھٹی ، رانا عتیق اور دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی پھیرو میں ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کو بند کیا جائے اور کرایوں پر نظر ثانی کر کے لاہور کا کرایہ چالیس روپے مقرر کیاجائے

یہ بھی پڑھیں  امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی