تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ:پاکستان ںے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹو ں پر 59رنز بنا لیے

گال(نمائندہ سپورٹس ) گال ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹو ں پر 59رنز بنا لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتدائی بیٹنگ لائن اپ سری لنکا کے ایورج باﺅلروں کے سامنے بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 4 رنز پر اس وقت گر ی جب احمد شہزاد 4رنز کے سکور پر ساد کی گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہوئے، پاکستان کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی 19 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب خرم منظور تین رنز بنا کر پر ساد کے ان سو ئنگر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔گرتی دیوار کو سنبھالنے کیلئے اظہر علی میدان میں اترے اور چند دلکش سٹروکس کھیل کر تماشائیوں سے داد وصول کی ، 56 رنز کے مجمو عی سکور پر اظہر علی لیفٹ آرم سپنر رنگانا ہیراتھ کی شاندار گیند کا شکار بن کر واپس پویلین کی طرف چلتے بنے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے3  وکٹوں کے نقصان پر 59رنز بنا لیے تھے ، تجر بہ کار بلے باز یونس خان 21اور کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے ۔ اس سے قبل کپتان مصباح الحق نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، بہترین پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کرینگے، سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سخت محنت کی ہے اور تربیتی سیشن میں بھی کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ واضح رہے کہ گال میں کھیلنے والی قومی ٹیم یونس خان ، خرم منظور ، اظہر علی ، اسد شفیق ، سرفراز احمد ، عبد الرحمان ، سعید اجمل ، محمد طلحہ اور جنید خان پر مشتمل ہے ۔ آج بطو ر کپتان میدان میں اترنے کے بعد مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق کھلاڑی کلائیو لائیڈ کے بعد عمر رسیدہ ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نےگرفتاری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker