شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ایک ہی رات میں ڈکیتی کی چار وارداتیں

بھائی پھیرو:ایک ہی رات میں ڈکیتی کی چار وارداتیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ایک ہی رات میں ڈکیتی کی چار وارداتیں ۔سات مسلح ڈاکوؤں نے چار گھروں کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ یتیم بچی کا جہیز اور عمرہ کے لئے رکھی گئی رقم بھی لوٹ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بلوکی میں گذشتہ رات سات مسلح ڈاکو محمد شریف کے گھر میں گھس آ ئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک لاکھ اسی ہزار نقد اور ڈھائی تولے سونا لوٹ لیا ۔ اس کے بعد ڈاکو قریب واقع بشیر احمد کے گھر میں گھس گئے اور سیفوں کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے نقدی نکال لی ۔ تیسری واردات میں انہی ڈاکوؤں نے اکبر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عمرہ کے لئے رکھی گئی رقم ایک لاکھ بچیس ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لی ۔ چوتھی واردات میں یہ ڈاکو مرحوم رحمت علی کے گھر گھس گئے اور اُس کے اہل خانہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا گھر والے ڈاکوؤں کی منتیں کرتے رہے کہ انہوں نے بڑی مشکلوں سے یتیم بچی کا جہیز تیار کیا ہے اور کچھ دنوں بعد بارات آنے والی ہے مگر سفاک ڈاکوؤں نے یتیم بچی کا قیمتی سامان مالیتی سوا لاکھ اور چار تولہ سونا چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ پتا چلنے پر عبد الرزاق نامہ شخص نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے اُس سے بھی رائفل اور نئی موٹر سائیکل چھین لی اور بڑھکیں مارتے ہوئے فرار ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  ہارو ن آباد:سینٹری سپر وائزر ریاض بھٹی کی عمدہ کارکردگی پرسرٹیفیکیٹ اور انعامات