شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کواس وقت ڈاکٹرعبدالقدیرخان جیسے لیڈرکی ضرورت ہے،عابد حسین بودلہ

پاکستان کواس وقت ڈاکٹرعبدالقدیرخان جیسے لیڈرکی ضرورت ہے،عابد حسین بودلہ

لاہور(پ ر)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ کے چیئرمین عابد حسین بودلہ نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے پاکستان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جدید سیکورٹی ٹیکنالوجی بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کی خدمت نہ کرنے دینا پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ملک میں اقتدارکے لیے سیاسی جنگ عروج پر ہے پا کستان کو اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے لیڈروں کی ضرورت ہے محسنِ پاکستان نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا موجودہ ملک سے دہشت گردی ،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں افسوس ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کی خدمت کرنے سے دور رکھاہوا ہے میں پاکستانی میڈیا اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے آواز اٹھائے پاکستان کی عوام کے تمام مسائل کا حل ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:پکڑا جانے والا جنگلی پاڑہ محکمہ وائلڈ لائف نےاپنی تحویل میں لےلیا