پاکستانتازہ ترین

11 مئی کو نہ لوڈ شیڈنگ ہوگی اور سی این جی بھی ملے گی

arif nizamiاسلام آباد(بیوروچیف)  نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو عام انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے جبکہ موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی، تمام سرحدیں سیل رہیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 مئی کے دن عوام کو تحفظ، سی این جی اور بجلی فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال ہوں گے، سرحدیں سیل رہیں گی اور افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ محدود کردیا جائے گا، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر موبائل سروس بند کرنے کا رحمان ملک کا فارمولہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند حساس علاقوں میں اگر ضرورت پڑی تو موبائل فون سروس بند کرنے سے متعلق دیکھیں گے، ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور سی این جی اسٹیشنز بھی کھلے رہیں گے۔ عارف نظامی نے کہا کہ ملک کے 66 ہزار پولنگ اسٹیشن کے تحفظ کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات رہے گی، فوج کا کوئیک رسپانس دستہ محض ایک آواز پر لبیک کہے گا۔ نگراں وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ایک سیکیورٹی افسر سیمت 8 اہلکار جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر سمیت 6 اور دیگر پولنگ اسٹیشنز پر ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ عارف نظامی نے کہا کہ انتخابات ہر حال میں 11 مئی کو ہی ہوں گے اور نگراں حکومت اپنے اقتدار کو طویل کرنے کیلئے انتخابات میں تاخیر نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جسٹس جواد کا جیو گروپ کے کیس سے الگ نہ ہونیکا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker