تازہ ترینعلاقائی

سبی میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

سبی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی یکم اگست سے شروع ہونے والی تقریبات 14اگست تک جاری رہیں گی شہر کے مختلف مقامات اور سردار چاکر ڈومکی اسٹیڈیم میں مختلف تقریبات منعقد کیے جائیں گے جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزاد ی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک آرمی کے میجر حبیب اللہ،ایف سی کے کرنل یسین ،اسسٹنٹ کمشنر شفقت انور شاہوانی ، ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی، اے ڈی سی ریاض حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید گلزار شاہ ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی،ڈی ایچ او ہیلتھ میاں منظور احمد، و دیگر ضلعی افیسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں جشن آزادی شایان شان طریقے اور جوش و خروش سے منائی جائے گی شہر کو دلہن طرح برقی کمکوں اور پاکستان پرچموں سے سجا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 14اگست کے سلسلے میں یکم اگست سے تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے ایف سی ہیڈ کوارٹر ،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم ،سمیت شہر کے مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں ایف سی ہیڈ کوار ٹر میں جشن آزادی کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیے جارہے ہیں جس میں شہر کی چالیس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ شہر کو سجایا جائے گا انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker