شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سعید اجمل کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کاچانس موجود

سعید اجمل کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کاچانس موجود

لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل اگر سات فروری تک اپنا ایکشن کلیئر کرلیتے ہیں تو وہ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15رکنی سکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن24جنوری کورٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر وہ اس میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو ورلڈ کپ کھیل سکیں گے ۔پی سی بی نے واضح کیا کہ اگر سعید اجمل ایکشن کلیئر نہیں کرپاتے تو ان پرکوئی پابندی نہیں لگے گی بلکہ جب بھی وہ اپنا ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہوجائیں وہ ٹیم میں شامل ہو کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ سات فروری کو ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے اپنا ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:بجلی اور گیس کی بندش نے بھی لوگوں کی چیخین نکلوادیں۔اعلیٰ حکام سے رحم کی اپیل