تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گزشتہ روز نااہل ٹی ایم اے پتوکی کی نااہلی کے متعلق میں خبر شائع ہونے پر کھلبلی مچ گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گزشتہ روز نااہل ٹی ایم اے پتوکی کی نااہلی کے متعلق میں خبر شائع ہونے پر کھلبلی مچ گئی ،ٹی ایم اے نے خبریں رکوانے کے لیے صحافیوں کے تر لے شروع کردیے،، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نااہل ٹی ایم اے پتوکی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز میں نااہل ٹی ایم اے پتوکی و بلدیہ بھائی پھیروکے ملازمین کے متعلق حقائق پر مبنی شائع ہونے پر ٹی ایم او دفتر میں جہاں پر کھلبلی مچ چکی ہے وہیں پر ٹی ایم اے کی طرف سے صحافیوں کو حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے سے باز رکھنے کے لیے ترلے منتوں کا سلسلہ بھی جا ری ہے یادرہے کہ گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر میں واضع طور پر نشاندہی کردی گئی تھی کہ کس طرح ملتان روڈ پر واقع ڈگری کالج برائے خواتین اور رورل ہیلتھ سینٹر بھائی پھیرو دونوں اداروں کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو کہ بلدیہ بھائی پھیروکی عرصہ دراز سے بے حسی کارونا رورتے روتے تھک گئے ہیں مگر بے حس بلدیہ بھائی پھیرو کے ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور اسی طرح قبضہ مافیا نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کرکے شہر کا ستیاناس کررکھاہے اور شہر کے گلی محلے تو اکثر گندے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں ۔جبکہاس سلسلہ میں ٹی ایم اے محمد شفیع سے بھی رابطہ کیا گیا تھاجنہوں نے اپنے موقف میں کہا تھاکہبھائی پھیروسے ناجائز تجاوزات ،گندگی کے ڈھیر ختم کروانا میرے بس کی بات نہیں ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button