تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:SHOکے تبادلے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کا نئے آفیسر کو ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھین کر تحفہ پیش کردیا

سنجھورو(نامہ نگار)SSPسانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے گزشتہ روز سیاسی دباؤ کے تحت ایس ایچ او سنجھورو ریاض احمد بھٹو کا تبادلہ پیرو مل کر دیا تھا اور سنجھوروتھانے پر فدا حسین لغاری کو نیا SHOمقرر کر دیا تھا جس کے جارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ا ور ایک ہی روز میں شہر میں دن دہاڑے آڑت کی دکان پر تین مسلح افراد نے ڈکیتی کی جبکہ امیر بخش مری نامی شخص سے شہر آتے ہوئے موٹر سائکل چھین لی اور ایک اور واقعے میں اقلیتی شخص کو بھی موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیاجس پر سنجھوروشہر میں چوری ،ڈکیتی، بھتہ خوری اور جرائم کی تازہ وارداتوں کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی پریس کلب سنجھوروسے شروع ہوئی اور نیشنل پریس کلب پر ختم ہوئی۔ریلی میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر راہنما گل شاہ پٹھان نے کہا کہ سابق ایس ایچ اوریاض بھٹو نے جرائم پر کنٹرول کر رکھا تھا لیکن با اثر سیاسی شخصیات نے اسے تیسری بار ٹرانسفر کرادیا ہے۔جس کے بعد جرائم کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں۔تاجر راہنما اشتیاق آرائیں نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کو دن دہاڑے سر عام لوٹا جارہا ہے جس کے خلاف سینکڑوں تاجر اور شہری سڑکوں پر نکلے ہیں لیکن کہیں بھی پولیس آفیسر ظاہر نہیں ہیں ۔سماجی راہنما ڈاکٹر غلام قادر پنہور نے کہا کہ سنجھورو میں ایسے آفیسر تعینات کئے جائیں جو شہر میں جرائم پر کنٹرول کریں۔سماجی راہنما نور الدین شیخ نے کہا کہ شہریوں کو راہزن سرعام تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں باپ کے سامنے بیٹے کو اور بیٹے کے سامنے باپ کو مارا جاتا ہے اگر پولیس نے شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا تو کل کو شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور سڑکوں پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جشن ولادت نبی پاکﷺکی آمد کی خوشی میں موٹرسائیکلوں پرجلوس نکالا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker