تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ : سنگاکارا کی سنچری، سری لنکا کے 2 وکٹ پر 252 رنز

گال (نمائندہ سپورٹس)گال ٹیسٹ کا تیسرا دن سری لنکا کے نام رہا، میزبان ٹیم نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹ پر 252 رنز جوڑ لئے، کمار سنگاکار سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔گال میں آج پاکستان کو واحد کامیابی اس وقت ملی جب کوشل سلوا 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سنگاکارا اور جے وردنے جم کر کھیلتے رہے۔تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے ٹیسٹ کیریئر کی 37 ویں اور پاکستان کیخلاف 10 ویں سنچری اسکور کی۔بارش کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا، سنگا کارا 102 اور جے وردنے 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 199 رنز درکار ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!