تازہ ترینکھیل

سعید اجمل کا غیر رسمی بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا

لندن(نمائندہ سپورٹس)جادو گراسپن بولر سعید اجمل کے انگلینڈ میں ہونے والے غیر رسمی ٹیسٹ کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس سے اس بات کی امید ہو چلی ہے کہ سرکاری ٹیسٹ کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور سعید اجمل کے پرستار انہیں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔  ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں اپنے ذاتی خرچے پر سعید اجمل نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں اسے کلیئر قرارد ے دیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ کرانے کے بعد وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعید اجمل کا سرکاری ٹیسٹ 24 جنوری کو بھارت کے شہر چنائی میں ہوگا اور امید کی جارہی ہے کہ انہیں اس ٹیسٹ میں بھی کلیئر قرار دے دیا جائے گا۔ دوسری جانب سعید اجمل نے اس دوران فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button