تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پیپلز پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جائے گا،،سید ظہیر الحن ذیلدار

ٹیکسلا(نا مہ نگار )پیپلز پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جائے گا،عہدوں کی کوئی لالچ نہیں ہے،سینئر اور جونیئر کارکنان پیپلز پارٹی کے ماتھے کا جھومرہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عامر اقبال خان کی پیپلز پارٹی کے پروگرام میں شمولیت خوش آئند ہے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے،پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس کا وجود ہمیشہ قائم رہے گا،حکومت اپنی ناکامی پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈالنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ٹیکسلاکے سینئر راہنماسید ظہیر الحن ذیلدار نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میڈیا نے منفی کردار ادا کیا سردیوں میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ ٹیکسلا میں آج بھی 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس پر میڈیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آئے گی ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سرمایہ داروں کی پارٹی ہے اور اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے عمران خان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھ کہ شادی کرنا کوئی جرم نہیں تا ہم عمران خان نے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا عمران خان عمر کے جس حصے میں ہیں ان کو عوام کی فلاح و بہبودکے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا ملک دہشت گردی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے جس کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہوگا۔پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کو عزت و احترام دیا جائے گا کیونکہ نظریاتی کارکنان ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں

یہ بھی پڑھیں  تحصیل ڈسکہ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker