پاکستانتازہ ترین

موسم کے خرابی کے باعث شہباز شریف اورچودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اور وزیرِداخلہ چودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت کے لئےاسلام آباد روانہ نہ ہو سکے۔لاہورسےجاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق موسم کی خرابی کےباعث وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کا طیارہ رن وے سے واپس آ گیا،اس طرح طیارے کےپرواز نہ کر سکنےکی وجہ سےوزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔اس سے پہلےذرائع کے مطابق وزیرِداخلہ چودھری نثار نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج پر حکومتی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی،جبکہ پی ٹی آی کے آزادی مارچ کےحوالےسےبھی غور کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  پیرس کا ریلوے اسٹیشن بم کی اطلاع کے بعد بند کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker