بین الاقوامیتازہ ترین

امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے روک دیا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکا نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت کی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اشد ضرورت کے بغیر پاکستان کا سفر نہ کریں ۔ جو امریکی پاکستان میں موجود ہیں وہ بڑے اجتماعات اور مظاہروں سے دور رہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ اپنے شہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ تاہم پشاور میں امریکی قونصلیٹ اپنی خدمات فراہم نہیں کرے گا جبکہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ بھی بدستور عارضی طور پر بند ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker